پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹیم 

ملتان کے ساتھ 4 نام ’’ملتان ملنگز‘‘، ’’ملتان جنوبیز‘‘، ’’ملتان سینٹس‘‘ اور ملتان بہادرز تجویز کئے ہیں اور

 شائقین سے ان میں سے ایک نام کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔





 اس سے قبل انہوں نے ایک اورٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا 

چاہتے ہیں تاہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ علی ترین نے پرستاروں سے

 کہا تھا کہ وہ ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتا ہو۔ 


واضح رہے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی تھی جس میں علی ترین ٹیم خریدنے میں

 کامیاب رہے تھےاور انہوں نے 7 سال کے لئے چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق بھی حاصل کر لئےہیں۔