Muhammad Asif and Salman Butt | They are Coming in International Cricket or not ?


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے محمد حفیظ کو ورلڈ کپ اسکواڈ شامل کرنے 

کا اشارہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کا قومی ٹیم میں واپسی کا مستقبل روشن نہیں 

ہے، ٹیم کے اہم پلیئرز کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے,ماضی میں کھلاڑیوں سے پیسے لیکر انہیں ریجنل کرکٹ 

کھلوائی جاتی رہی جبکہ ایسو سی ایشنز کی جانب سے کچھ نہ کرنے کے باعث کرکٹ بورڈ سب کچھ کر رہا 

ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ اور فیصل جاوید نے سوال کیا کہ محمد حفیظ سمیت دیگر کرکٹرز کا کا آسٹریلین کوچ 

سے کیا مسئلہ ہے؟


 جس پر ہارون رشید نے بتایا کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن تین بار رپورٹ ہوا۔کوچ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ 

باولنگ کیساتھ زیادہ سود مند ہوگاجبکہ امید ہے کہ محمد حفیظ ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈکا حصہ ہونگے, ہارون 

رشید نے بتایا کہ ٹیم کے اہم پلیئرز کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے, ون ڈے میں زیادہ ٹرینڈ آل راونڈز 

کاہوتا ہے اسی لئے یاسر شاہ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا۔ 


سلمان بٹ اور محمد آصف پر عائد پابندی ختم ہونے اور مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہارون 

رشید نے کہاکہ سلمان بٹ اور محمد آصف نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اعتراف جرم نہیں کیا تھا, محمد 

آصف کی فزیکل کنڈیشن اس قابل نہیں کہ ملک کی نمائندگی کر سکےاور سلمان بٹ کی عمر 33سال سے 

بڑھ گئی ہے لیکن وہ پرفارم کر دہا ہے,انہوں نے کہاکہ کرکٹ بورڈ واحد ادارہ ہے جو حکومت سے گرانٹ 

نہیں لیتا، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا فارمیٹ دنیا سے مختلف ہے،

Post a Comment

0 Comments